امریکہ میں کشتیوں کی بین الاقوامی روایت سعودی تماشائیوں کو محظوظ کرے گی

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)2027 میں امریکہ میں روایتی طور پر منعقد ہونے والے کشتیوں کے مقابلوں کا اہتمام سعودی عرب میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کشتیاں شمالی امریکہ کے مختلف شہروں میں 1985 سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ جس میں نامور پہلوان ایک دوسرے کے مقابل اکھاڑے میں پنجہ آزمائی کرتے ہیں۔ تاہم اب 2 سال بعد بڑے عالمی پہلوانوں کی پنجہ آزمائی سعودی عرب میں دیکھی جا سکے گی۔ 2027 میں ان زور آور کھیلوں کا انعقاد ریاض میں ہوگا اور اسے 'ریاض سیزن' کا نام دیا گیا ہے۔