&کمشنر ژوب ڈویژن سید زاہد شاہ کی زیر صدارت ژوب،میر علی خیل،ٹانک روڈ منصوبے کے حوالے سے اجلاس

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

uشیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) کمشنر ژوب ڈویژن سید زاہد شاہ کی زیر صدارت ژوب،میر علی خیل،ٹانک روڈ منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر و ایس ڈی او بی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی یوسف ہاشمی اور ایف سی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ژوب۔

میر علی خیل روڈ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ روڈ کو ٹانک سے لنک کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات تیز کیے جائیں تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔کمشنر ژوب ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ سڑک کی تکمیل سے ژوب اور ٹانک کے درمیان سفری سہولتیں بہتر ہوں گی، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام کو دیرپا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :