سوات ،مسافر فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ، گیارہ افراد زخمی

اتوار 14 ستمبر 2025 20:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے منجا میں مسافر فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 10 خواتین ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کردیا۔ بعد ازاں 10 مریضوں کو 6 ایمبولینسز کے ذریعے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال ریفر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :