ماضی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی شوہر سے طلاق کی تصدیق

سارہ عمیر کی 2014 میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی ہوئی تھی

پیر 15 ستمبر 2025 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ماضی کی معروف اداکارہ اور سابقہ رئیلٹی شو ونر سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کر دی۔سارہ عمیر نے اپنے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، سارہ نے 2014 میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبر انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں وہ دوبارہ خبروں کی زینت بنیں جب وہ ریئلٹی شو تماشا سیزن 4 میں نظر آئیں،تماشا سے باہر ہونے کے بعد ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران سارہ نے اپنی طلاق کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ اور محسن طلعت اب ایک ساتھ نہیں ہیں اور ان کی طلاق تماشا شو میں شرکت سے چند ماہ پہلے ہو چکی تھی۔

سارہ نے کہا کہ وہ ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ان کا اکثر آمنا سامنا ہو جاتا تھا، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ بات سب کو بتا دیں۔ سارہ نے اپنی زندگی کے اس مشکل وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی ذہنی دبا سے نکلنے کے لیے انہوں نے تماشا میں حصہ لیا۔انہوں نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں بتایا کہ وہ محسن طلعت سے پہلی بار آڈیشن کے دوران ملی تھیں اور وہیں سے دونوں کے درمیان تعلق قائم ہوا۔

متعلقہ عنوان :