15ستمبر سی13روزہ سرویکل کینسر سے بچا کیلئے ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی

پیر 15 ستمبر 2025 16:43

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را کی زیر سرپرستی عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے 15ستمبر سی13روزہ سرویکل کینسر سے بچا کیلئے ویکسی نیشن مہم شروع ہو گئی ہے جو27ستمبر تک جاری رہے گی، ضلع بھرمیں 90 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو کہ یونین کونسل کی سطح پر سکولوں، مدارس، ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کریں گی،مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین لگائی جائے گی اور اس کے بعد یہ ویکسین روٹین EPI کا حصہ بن جائے گی،ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ سکولوں اور مراکز صحت کے علاوہ کمیونٹی لیول پر ویکسی نیشن مہم کو مثر اور بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ایچ پی وی ویکسیئن عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ اور مکمل محفوظ ہے، آج کی بیٹی کل کی ماں اور آئندہ نسل کی بہتری کیلئے اس کا صحت مند ہونا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنرنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا اور اس مہم کے دوران اپنی بچیوں کو ویکسینیشن ضرور لگوائیں،ویکسی نیشن مہم کی ضلعی فوکل پرسن،ڈی ای او ایلیمنٹری ننکانہ مہوش امانت نے ہائر اتھارٹی کے حکم کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ والدین کی رضا مندی پر ہی طالبات کو ویکسین لگائی جائے،والدین رضا مند نہ ہوں توکسی بچی کو زبردستی ویکسین نہ لگائی جائے۔