چنیوٹ ، 46 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 89 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری

پیر 15 ستمبر 2025 23:01

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔46 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 89 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے۔انہوں نے بتایا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 83 ہزار روپے کے جرمانےبھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

صفائی کے ناقص انتظامات اور سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے میٹ شاپس کو جرمانہ اور5 کلو باسی گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔اسی طرح فوڈ پوائنٹس سے دوران انسپکشنزایک کلو سے زائد ممنوع اور ایکسپائرڈ اشیاء برآمد کر کے تلف کر دی گئیں جبکہ سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور12 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائی برآمد کرکے تلف کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک اور فعال ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :