صوابی ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے نائب قاصد کو زبانی تکرار پر قتل کر دیا گیا، مقدمہ درج

پیر 15 ستمبر 2025 19:41

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)موضع کلابٹ تھانہ ٹوپی ضلع صوابی میں واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے نائب قاصد کو زبانی تکرار پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ، بیوہ عظیم داد نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 45 سالہ شوہر عظیم داد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلابٹ میں بحیثیت نائب قاصد تعینات خدمات انجام دے رہے تھے اور معمول کے مطابق روانہ صبح سویرے سکول جایا کرتے تھے ، گزشتہ روز مجھے بتایا کہ ابوبکر اور زید پسران ریاض نے میرے ساتھ تکرار کی تھی اور یہ بھی بتایا کہ مجھے کسی نے بتایا کہ دونوں ان کے پیچھے تعاقب کرتے ہیں، پیر کی صبح 7 بجے معمول کے مطابق سکول جارہے تھے، کہ مجھے اطلاع ملی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی شوہر پر کرکے قتل کر دیا جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ نہر بانڈہ کے مقام پر خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا ، مجھے پورا یقین اور تسلی ہے کہ ان کے شوہر کو ابوبکر اور زید نے قتل کیا ہے ، وجہ عناد چںد یوم قبل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :