ئ*ایف سی قلات اسکاٹس کی خضدار میں کارروائی بھاری مقدار میں غیر قانونی چھالیہ برآمد

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

,خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) ایف سی قلات اسکاٹس نے خضدار میں سمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی چھالیہ برآمد کی۔ یہ آپریشن میجر مصطفی کی قیادت میں خضدار کے قریب ایک اہم روٹ پر کیا گیا، جہاں مشتبہ کوچ کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ پکڑی گئی۔ ایف سی قلات اسکاٹس نے برآمد شدہ چھالیہ کو کھلے میدان میں جمع کرکے نذر آتش کردیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق، ایف سی کی یہ مسلسل کارروائیاں سمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیئے کی جا رہی ہیں۔ ایف سی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ کامیاب آپریشن علاقے میں سمگلنگ کے خلاف ایف سی کی موثر حکمت عملی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام نے بھی اس کارروائی کو سراہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :