ئ*حب، حالیہ بارش کے بعد جام یوسف کالونی کے مختلف محلوں میں گھروں کے اندر پانی داخل

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

ٴحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) جام کالونی بچا تحریک کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارش کے بعد جام یوسف کالونی کے مختلف محلوں میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں بارش کے بعد جام یوسف کالونی کے کئی محلوں میں گلیوں۔ گھروں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈائمنڈ ٹیکسٹائل کے عقب میں واقع محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے آمد و رفت تقریبا معطل ہوچکی ہے۔ اسی طرح مشکے پاڑہ۔لاسی محلہ اور جاموٹ محلہ میں بھی جگہ جگہ گلیوں میں پانی کھڑا ہے۔جو نہ صرف نقل و حرکت میں رکاوٹ ہے بلکہ مختلف بیماریوں کا خدشہ بھی پیدا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ جام یوسف کالونی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی طرف جانے والا مرکزی روڈ بھی سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے اور بارش کے باعث پیدا ہونے والے کیچڑ کی وجہ سے عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

اسی طرح سوک سینٹر اور جام غلام قادر اسٹیڈیم منصوبے کی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے عقب میں واقع محلے کی چند ایک گلیاں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ پانی کے مسلسل رسنے کے باعث گھروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔جام کالونی بچاو تحریک کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ جام یوسف کالونی کے کئی محلوں میں گیس مکمل طور پر بند ہے یا پھر انتہائی کم پریشر کے ساتھ آ رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جس سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہورہی ہے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جام یوسف کالونی میں ہونیوالے کچھ ترقیاتی کاموں کا معیار بھی ناقص ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن حب کے پاس نہ تو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

چند ایک جنریٹر اور پائپوں کے ذریعے پورے شہر کی نکاسی ممکن نہیں ہے۔جام کالونی بچا تحریک نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔وفاقی وزیر جام کمال خان اور صوبائی وزیر علی حسن زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ جام یوسف کالونی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے نکاسی آب کے موثر انتظامات کیے جائیں جراثیم کش اسپرے کرایا جائیاور بہتر منصوبہ بندی کے تحت نکاسی آب سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں جن گھروں کو بارش کے پانی سے نقصان پہنچا ہے۔انہیں فوری طور پر معاوضہ دیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف مل سکی