یونیورسٹی آف تربت نے مختلف انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں کے لیے سپرنگ 2026 میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

پیر 15 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت نے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز(پانچواں سمسٹر) گریجویٹ پروگرامز میں سپرنگ 2026 کے داخلوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30ستمبر 2025تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق توسیع شدہ تاریخ تک امیدوار 15 انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، 20 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، 13 پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور 10 گریجویٹ پروگرامز [ایم ایس/ایم فل/پی ایچ ڈی]کے علاوہ سیلف فنانس اسکیم کے تحت 9 پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر داخلہ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں https://uot.edu.pk/admission-portal/login درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://uot.edu.pk/downloads/admission-formسے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کے ایڈمیشن سیل (مین کیمپس) اور شہر میں واقع لاء ڈپارٹمنٹ سے بھی وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے تربت یونیورسٹی کی رجسٹرار آفس یا داخلہ سیل یا ان ٹیلی فون نمبروں 0852-400514, 400529, 400539. پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔