سرگودھا، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تین بچوں کے 25 سالہ باپ کو قتل کردیا

منگل 16 ستمبر 2025 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تین بچوں کے 25 سالہ باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے قریب چک 70 شمالی اعوان کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے تین بچوں کے 25 سالہ باپ وقاص احمد کو قتل کر دیااور فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور فرانزک ٹیمیں جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :