پتوکی میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر و دیگر پر تشدد ، گلے پراسترا لگنے سے رپورٹر بری طرح زخمی

منگل 16 ستمبر 2025 12:28

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) پتوکی میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر و دیگر پر تشدد ،گلے پراسترا لگنے سے رپورٹر بری طرح زخمی 9نامزد ملزمان اور دس کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ملزمان اور انکے قریبی رشتہ دارگھر چھوڑ کر فرار ۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ گلشن سبحان کالونی فیز ۲میں مسلح ملزمان شہباز بھٹی، شہباز جٹ شاہزیب موکل وغیرہ لیاقت علی کے گھر آئے اور ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا اور ملزمان نے لیاقت علی کے بیٹے عدیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران عدیل کا چچا نجی ٹی وی چینل کا رپورٹرناصر اقبال بھی موقع پر آگیا اور ملزمان نے ناصر اقبال پر استرے کا وار کیا اور استرا گلے میں لگنے پر ناصر اقبال شدید زخمی ہوگیا اور اسکا بھانجا ی ذشان بھی ملزمان کے تشدد سے زخمی ہوگیا ملزمان گھر سے مبلغ دو لاکھ روپے نقدی، اور موبائل فون ساتھ لے گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے لیاقت علی کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان شہباز بھٹی، شاہزیب موکل، عتیق بھٹی، سفیان جٹ، حسنین، ملک شان، مصطفی، صداقت خاں، اور دس کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنا شروع کردئے ملزمان اور ملزمان کے قریبی رشتہ دار گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔