ْتھانہ صدرپتوکی کے علاقوں میں ڈاکے چوریاںمعمول،سی سی ڈی قصور پولیس ڈاکوئوں کے آگے بے بس

منگل 16 ستمبر 2025 12:28

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈاکے چوریاںمعمول،سی سی ڈی قصور پولیس ڈاکوئوں کے آگے بے بس مزید 7وارداتیں شہری ٹریکٹرٹرالہ ،لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون،مال مویشیوں سے محروم الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں کرائم میں کمی نہ آسکی آئے روز بڑھتے ہوئے کرائم سے شہری خوف میں مبتلا ہوکر رہ گئے قصور پولیس ڈاکووں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوگئی رسولپور کے نمبر5کے فیصل اقبال نے پولیس کو بتایا کہ لاہور سے واپس آرہا تھا کہ ڈنڈیانوالہ پل کے قریب پہنچا تو تین کس نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زو رپر روک لیا اور مجھے سڑک کنارے واقع نیچے فصل میں لے گئے اور وہاں پر مجھے باندھ دیا اور مجھ سے نقدی رقم 9لاکھ ،پچاس ہزار روپے چھین لئے اور ٹریکٹر ٹرالہ لیکر فرار ہوگئے ،چار کس نامعلوم ڈاکووں نے ڈنڈیانوالہ پل کے قریب محلہ احمد نگر کے رہائشی حنظلہ کاشف کو اسلحہ کے زور پر روک لیا ملزمان حنظلہ کاشف اور اسکے دوست محمد اعظم سے نقدی رقم ،موبائل فون، شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ،موٹر سائیکل سواردیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی گلزار کو دو کس نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ڈنڈیانوالہ پل کے قریب روک کر 13000ہزار روپے نقدی، موبائل فون چھین لیا فرار ہوگئے ،کار سوار شاد مان کالونی کے ابوبکر عارف نمبردار کو بھونیکی موڑ کے قریب دو کس نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور نقدی رقم 25ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ، بھونیکی موڑ کے قریب مقصود احمد کا ڈیوائس والا بیگ چوری ہوگیا ،سہجوال چک نمبر11کے رہائشی علی حسنین کی حویلی سے نامعلوم چور پمپ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ، ویرم چک نمبر4کے رہائشی محمد آصف کی ٹھینگ چک نمبر7میں حویلی سی(7عدد جانور مالیت لاکھوں روپی) نامعلوم چور تین عدد لاکھوں روپے کی بھینسیں ،دو عدد کٹے، دو عدد گائے نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تاحال پولیس ڈاکووں کا سراغ لگانے اور انکو لگم ڈالنے میں بری طرح ناکام ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی سرکل میں بڑھے ہوئے کرائم پر فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور کرائم روکنے کیلئے سی سی ڈی پولیس کے ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے ۔