جیکب آباد، نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران مبینہ غفلت پر عورت فوت ہو گئی

منگل 16 ستمبر 2025 13:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) جیکب آباد کے کوئٹہ روڈ پر واقع نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران ڈاکٹرس کی مبینہ غفلت کے باعث گائوں ہمایوں شریف کی مقامی 23سالہ سویرہ کوھارو فوت ہوگئی، جس پر ورثہ نے لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

فوت ہونیوالی خاتون کے بھائی سارنگ نے کہا کہ بہن صحت مند تھی، ڈاکٹرس کی غفلت وجہ سے فوت ہوئی ہے۔سینٹر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے,دوسری جانب نجی میڈیکل سینٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لائی گئی عورت کی حالت پہلے سے خراب تھی ہم نے ورثاء کو بتا دیا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :