چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

منگل 16 ستمبر 2025 13:53

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا ،جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم وقار ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویزاختر ،ڈی ایس پی سلیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عاصم وقار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی ایک مہلک بیماری ہے جو صاف پانی کے مچھر سے پھیلتی ہے ،محکمہ صحت کیساتھ ساتھ عوام کو بھی مچھر کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔تحصیل فوکل پرسن اطہر گل انٹومالوجسٹ نے ویکٹر سرویلنس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں نہ صرف مائیکرو پلان مرتب کریں بلکہ اس پر عمل درآمدبھی یقینی بنائیں ۔