سرگودھا،پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

منگل 16 ستمبر 2025 13:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سرگودھا میں پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈاکو راہگیر سے نقدی اور کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے علاقے بھر میں ناکہ بندی کروا دی ،دوران ناکہ بندی پولیس پارٹی سے ڈاکوؤں کا آمنا سامناہوگیا، ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے۔

فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو جاوید نامی ڈاکو زخمی حالت میں ملا جس کے قبضے سے مال مسروقہ اور بندوق 12بور برآمد کرکے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جو موقع سے فرار ہو گئے۔