بورے والا ،پولیس نے پاسکو سنٹر سے گندم چوری کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار کرکے گندم برآمد کرلی

منگل 16 ستمبر 2025 13:48

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاسکو سنٹر ڈلن بنگلہ پر سرکاری گندم کی چوری کا کیس بے نقاب ہو گیا، پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کےچارارکان کو گرفتار کر لیا۔ انچارچ سنٹر پر بھی مبینہ ملی بھگت کا الزام ہے،تھانہ صدر بورے والا کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نےتقریباً سات سو کلوگرام گندم چوری کر کے لے جانے کی کوشش کی جو کیری ڈبہ سمیت موقع پر برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق گرفتارملزمان میں محمد احمد، محمد عرفان،سجاد احمد اور محمد اویس سکنہ کہروڑ پکا شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو طویل عرصے سے سرکاری گندم کی چوری میں ملوث رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پاسکو سنٹر ڈلن بنگلہ کے انچارج محمد عثمان کی مبینہ ملی بھگت کا بھی انکشاف ہوا ہےتھانہ صدر بورے والا نے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعاتِ 379،411 ت پ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :