فضائی بمباری، 3صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید

منگل 16 ستمبر 2025 14:09

ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں آپریشن کا آغاز کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور اونچی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج بلآخر ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طیاروں سے بمباری بھی جاری ہے اور غزہ شہر کے وسط میں زمینی کارروائی بھی جاری ہے جب کہ ہزاروں لوگوں غزہ شہر سے دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں تاہم بہت سے لوگ اپنے شہر چھوڑنے کا تیار نہیں ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 3 صحافیوں سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :