ہری پور، خانپور نہر میں 25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

منگل 16 ستمبر 2025 14:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) خانپور نہر میں پولیس سٹیشن کے قریب 25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق راولپنڈی کا رہائشی عادل خانپور نہر میں اپنے دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم خانپور (22) سٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے 20 منٹ کے آپریشن کے بعد نعش کو برآمد کر کے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :