لاہور ہائیکورٹ، لیگل پریکٹشنرز ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تحریری جواب طلب

منگل 16 ستمبر 2025 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے لیگل پریکٹشنرز ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل جواب کی کاپی درخواست گزاروں کو فراہم کی جائے اور کیس کو آئندہ سماعت پر ہی نمٹا دیا جائے گا۔ عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔