ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل سٹی کا دورہ، صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی کا منگل کو دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی لاہور نے بابو صابو 100 فٹ روڈ اور حاجی انتظار اعوان روڈ کا معائنہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کے ساتھ ساتھ سڑک کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام کو فوری طور پر انتظامات بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ واسا حکام تعمیراتی کاموں کے دوران مٹیریل سڑکوں پر رکھنے سے گریز کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نکاسی آب کے انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ واسا حکام نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اور ٹو پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور بارشوں کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :