ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز بارے اجلاس ،سب ڈویژنل سطح پر ریکارڈ کی درستگی کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2025 15:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں زمین سے متعلقہ مسائل، اصلاحات اور شفاف طریقہ کار کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لینڈ ریفارمز کے تمام اقدامات کو شفاف، منصفانہ انداز میں یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زمین سے متعلقہ معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سب ڈویژنل سطح پر لینڈ ریکارڈ کی درستگی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، کے ڈی ڈی سی آفس گلگت سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :