ثالثی اور مصالحت وہ راستہ ہے جس پر چل کر فریقین اپنے تنازعات کا حل تلاش کرسکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

منگل 16 ستمبر 2025 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ثالثی اور مصالحت وہ راستہ ہے جس پر چل کر فریقین اپنے تنازعات کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو کامسٹیک اسلام آباد میں پبلک اور پرائیویٹ تنازعات میں قانونی حل کیلئے مصالحت کے کردار پر تجویز کردہ تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت کا عملی زندگی میں اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے سول و لاء انتظامی افسران اور آربیٹری کونسل میں شامل اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنی تربیت کے ساتھ ان تنازعات کو نمٹانے میں کردار ادا کریں ۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ خلوص نیت سے اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ عدالتی و کاروباری معاملات میں مصالحت کو فروغ دے کر عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ میں کمی کی جاسکے۔