حسن ابدال ،تحصیلدار و پرائس کا چھاپہ ، مضرصحت گوشت وکھانوں پر میاں جی ہوٹل سیل ، مالک گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 16:32

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) عوامی شکایات پر تحصیلدار و پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود حسن ابدال نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹل میاں جی پر کاروائی کی جہاں مضرصحت گوشت وکھانوں کی موجودگی پر ہوٹل کو سیل کرتے ہوئے میاں جی کو گرفتار کروا دیا تحصیلدار و پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی میاں جی ہوٹل پر کاروائی کو عوام نے اچھے الفاظ میں سراہا ۔

(جاری ہے)

عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن ابدال میں مضر صحت اشیاء کو فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائیں تاکہ انسانی جانوں کے دشمن اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :