ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی جانب سے عشرہ رحمت للعالمینﷺ مقابلے کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامی چیک تقسیم

منگل 16 ستمبر 2025 18:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے عشرہ رحمت للعالمینﷺ مقابلے کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامی چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں۔ عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے دوران ان طلباء وطالبات نے حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ جنہیں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے انعامی چیک دیئے۔