گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،2 کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کر دیں

منگل 16 ستمبر 2025 21:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران2 کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اےشاہ رخ علی کے مطابق اتاجوال اور کُوزہ گلی میں دو کثیرالمنزلہ عمارتیں سیل کی گئیں۔شوکت علی کی ملکیت فلٹیز اور محمود علی کی 12 منزلہ عمارت کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے ایکٹ 2016 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے اس حوالہ سے بتایاکہ جی ڈی اے کی جانب سے جاری وارننگ کے بعد 15 روز کے اندر خلاف ورزیاں درست نہ کی گئیں تو مزید کارروائی ہوگی ۔سیکشن 26 کے تحت 20 لاکھ جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا ممکن ہے۔جی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :