ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے منگل کو ایگزیکٹو انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن نورمحمدمندوخیل نے ملاقات کی

منگل 16 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے منگل کو ایگزیکٹو انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن نورمحمدمندوخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ ایری گیشن کے کوئٹہ میںڈیموں پر جاری ترقیاتی کاموں سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور کوئٹہ ڈویژن میںزیرتعمیر ڈیمز کو اپنے مقررہ وقت کے اندر اندرمکمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیموں کی تعمیر معیار کے مطابق ہو۔

ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن کوئٹہ ڈویژن نورمحمد مندوخیل نے بتایا کہ وہ خود ورانکی ٹیم زیر تعمیر ڈیموں کا وقتا فوقتا معائنہ کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :