لیویز فورس کی باغبانہ میں بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 20:37

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)لیویز فورس کی باغبانہ میں بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدلیویز فورس خضدار نے باغبانہ کے علاقے میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس نے چوروں کے خلاف اہم کارروائی کی۔ لیویز لائن آفیسر نور احمد زہری اور محرر ریاض احمد کی سربراہی میں لیویز سی آئی اے نے مشکوک افراد کی نشاندہی کی۔ اس دوران، باغبانہ لونڈو ایریا میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کے بعد انکے انکشاف پر ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

دوران تفتیش ملزمان نے باغبانہ کے علاقے سے متعدد چوریوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں دوسرے اضلاع میں منتقل کرتے تھے۔لیویز فورس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سراج احمد ولد محمد امین، سکنہ نتھوانی باغبانہ صیف اللہ ولد محمد اسحاق، سکنہ نتھوانی باغبانہ ہیں لیویز فورس کسی بھی مجرم کو قانون سے بچنے کی اجازت نہیں دے گی، اور ہم اپنے عزم کو دہراتے ہیں کہ جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔

کسی کو یہ گمان نہیں ہونا چاہیے کہ وہ چوری، ڈکیتی یا کسی دوسرے جرم کی چھپی کارروائی کرکے بچ سکتا ہے۔ ہم بھرپور قوت کے ساتھ ان کے پیچھے ہیں، اور جو بھی قانون کو توڑے گا، وہ جلد ہی ہماری گرفت میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :