
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ
منگل 16 ستمبر 2025 20:37
(جاری ہے)
بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے 12 پائلز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ 13ویں پائل پر کام جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے گرڈرز کی کاسٹنگ کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے اور منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے یوٹیلیٹیز سروسز کی منتقلی کے عمل کو بحفاظت اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز اور شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور/پنجاب سے آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 تعمیراتی کاموں کو جاری رکھ کر منصوبے میں حائل تمام روکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجینئرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد/راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.