شہر میں ڈینگی کے 12 نئے مریض رپورٹ،مجموعی تعداد140ہوگئی

منگل 16 ستمبر 2025 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 4 ،گلبرگ ، راوی اور واہگہ زون سے ڈینگی بخار کے 2،2 ،نشتر اور عزیز بھٹی زون سے ڈینگی بخار کے ایک ،ایک مریض کی تصدیق ہوئی ۔شہر میں رواں برس ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :