ڈپٹی کمشنر سوات کا گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آبادکا دورہ

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے پروگرام ''ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری'' کے تحت تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد تحصیل بریکوٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے طلبہ کی حاضری، تدریسی عمل، اساتذہ کی کارکردگی، کلاس رومز کے ماحول اور دستیاب بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو سازگار ماحول اور بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :