ھ*رحیم یار خان: کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ، چاول، گھی اور چینی کی بڑی مقدار برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

_رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) خفیہ نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر وحید اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک ہزار کلوگرام چاول، 800 کلوگرام گھی اور 750 کلوگرام چینی برآمد کر لی گئی۔ ذخیرہ اندوزی پر کریانہ سٹور مالک کو ہزاروں روپے مالیت کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کالونی نمبر 2 میں واقع کریانہ سٹور مالک نے حکومتی پابندی کے باوجود اشیائے خورونوش ذخیرہ کر رکھی تھیں۔ اطلاع ملنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بمعہ عملہ موقع پر پہنچے اور چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ذخیرہ شدہ سامان برآمد کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیائ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :