ت*رحیم یار خان: چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4 دکانداروں کو جرمانہ

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

xرحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) پابندی کے باوجود مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 دکانداروں پر جرمانے عائد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سنجر پور کے علاقے میں شکایات موصول ہوئیں کہ دکاندار حکومتی نرخوں کی بجائے اپنی من پسند قیمتوں پر چینی فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے عملے کے ہمراہ چھاپے مارے اور موقع پر ہی مختلف کریانہ سٹورز کو جرمانے عائد کیے۔

کارروائی کے دورانسرگی کریانہ سٹور دانہ کریانہ سٹور اوریامین کریانہ سٹور کو 10، 10 ہزار روپے جبکہیوسف کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے مالیت کا جرمانہ کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :