اے آئی کی مدد سے سینے کے ایکسرے رپورٹس تیار کرنے والا نظام تیارکر لیاگیا

منگل 16 ستمبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر اسد منصور خان نے ابو ظہبی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک سے ایک جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام تیار کیا ہے جو سینے کے ایکسرے کی رپورٹس خودکار طریقے سے اور انتہائی درستگی کے ساتھ تیار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نیا فریم ورک "ٹرانسفارمرز" نامی جدید اے آئی ماڈلز پر مبنی ہے جو پہلے سے بڑے ریڈیالوجی ڈیٹا سیٹس پر تربیت یافتہ ہے،اس کا مقصد ریڈیالوجسٹس (ماہرینِ ریڈیالوجی) کو تیز، قابلِ اعتماد اور معیاری رپورٹس کی تیاری میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے "سائنس ڈائریکٹ" میں شائع ہو چکے ہیں جن کے مطابق اس نظام سے رپورٹنگ سکورز میں واضح بہتری آئی ہے جو طبی شعبے میں ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :