کوٹلی لوہاراں میں دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے گیپکو کے دو لائن مین اور دو شہری جاں بحق

منگل 16 ستمبر 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی لوہاراں میں دورانِ ڈیوٹی کھمبے پر کام کرتے ہوئے گیپکو کے دو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس موقع پر انہیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے دو مقامی افراد بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو نے سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیا اور متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔گیپکو انتظامیہ نے اسے ادارے کے لیے ایک نہایت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی قسم کی رعایت کے بغیر سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :