گرین بس ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو لوکل بسوں والوںسے جوڑنے کی ترید کرتے ہیں، اختر جان کاکڑ

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

@کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر جان کاکڑ، شیر احمد بلوچ، ٹکری سعید ، شفیع محمد لہڑی اور بلند خان شاہوانی نے گزشتہ روز زرغون روڈ پر گرین بس ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو لوکل بسوں والوںسے جوڑنے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 22 ماہ سے چلنے والی گرین بسوں کے حوالے سے ہماری جانب سے کوئی شکایت نہیںآئی حالانکہ ہماری 20 سے زائد لوکل بسیں بند ہیں اور ہم نے اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے عدالت سمیت حکومتی اداروں کے دروازے کھٹکھٹائے ہیں گزشتہ روز گرین بس ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں کتنی صداقت ہے یہ موقع پر موجود لوگ بتاسکتے ہیں اور مذکورہ ڈرائیور سے موبائل فون پر کی گئی کہ انہوں نے بتایا کہ لوکل بس والوں نے زدکوب کرکے چابی نکال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں یہ جھوٹ پر مبنی من گھڑت کہانی ہے اور ہماری بیس بسیں بند ہیں جنہیں تا حال نہیں چھوڑا جارہا بیان میں کہا گیا کہ ہماری ایک بس آئی تھی جس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر تھا بس میں 50 لوگ کہاں سے آئے حالانکہ خواتین نے بھی حکومت کے ناروا اقدامات پر احتجاج کیا جس کو چھپانے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی غلط بیانی سے کام لے رہی ہی