لله*نیو ٹریشن ڈائریکٹ محکمہ صحت بلو چستان کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

4سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ نیو ٹریشن ڈائریکٹ محکمہ صحت بلو چستان کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ما ں کا دودھ پیدا ئش سے لے کر 6ماہ تک بچے کے لیئے بیحد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیو ٹریشن ڈائریکٹ محکمہ صحت بلو چستان اور یو نیسف کے تعا ون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا سمینار سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر اکبر سو لنگی، ڈاکٹر نصیر کرد، نیو ٹریشن آفیسر حاجی خان بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی، میڈیکل سپرٹینڈنٹ سبی ڈاکٹر عمیر حسین، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصیر احمد کرد، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر پی پی ایچ آئی سید علی بگٹی، پروگرام مینیجر ویس آرگنائزیشن عبدالرحیم بلوچ صاحب، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آغا خان ایس آر آئی پی پروگرام ارسلان خان، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام مس بانو ارباب ڈسٹرکٹ، مس ثمینہ صالح لیڈی ہیلتھ ورکر، مس ریشما لیڈی ہیلتھ ورکر، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر حاجی بلوچ، ڈیٹا آفیسر تعمیر خلق فانڈیشن نشونما پروگرام ریاض احمد بلوچ، تحصیل کمپلائنس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صدام حسین،حافظ فرید اللہ ڈومکی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ کہا کہ ماں کا دودھ نو مو لود بچے کے لیئے قیمتی غذا ماں کا دودھ ہے یہ وہ نعمت ہے جس کو سا ئنس بھی قدرتی غذا قرار دیتی ہے اسلام میں بھی اسے بچے کا بنیا دی حق سمجھا جا تا ہے قرآن و سنت میں بھی ماں کے دودھ پلا نے پر زور دیا گیا ہے طبعی ما ہرین کے مطابق ماں کا دودھ بچے کے جسمانی ذہنی اور روحا نی ارتقا کی بنیاد ہے یہ حقیقت ہے کہ جدید میڈیکل سائنس نے جتنی ترقی کر لی ہے لیکن ماں کے دودھ کا نعم البدل تیار نہیں کر سکی ہمار ا اسلام بھی ما ں کو بچوں کو دودھ پلا نے پر سختی سے تا کید کرتا ہے تاکہ بچے کی گروتھ عمر کے ساتھ ساتھ ہوتی رہے لیکن یہ امر با عث افسوس ہے کہ جب عورت حاملہ ہو تی ہے تو اس کی خوراک کا منا سب بندو بست نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے دودھ پلا نے والی خوا تین بہت کمزور ہو تی ہیں اور بعض خواتین کی چھا تی میں کمزوری کے با عث دودھ کا عمل رک جا تا ہے آج کے دور میں جدید سا ئنس نے بھی اس بات کو ثا بت کیا ہے کہ ماں کے دودھ میں تمام غذا ئی اجزا پا ئے جا تے ہیں جوکہ بچے کی زندگی کے لیئے اہمیت کا حامل ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ صرف جسما نی غذا نہیں بلکہ بچے ساتھ ایک جذبا تی رشتہ ہے دودھ پلا نے کے دوران ماں اور بچے کے درمیان محبت،سکون، اور اعتماد کا تعلق پروان چڑ ھتا ہے یہی تعلق مستقبل میں بچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور بچے کی شخصیت کو نکھا رتا ہے۔

(جاری ہے)

آگاہی پروگرام کے بعد ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا سمینار اور واک کو کامیاب اور سودمند قرار دیتے ہوئے شرکا نے عزم کیا کہ وہ ماں کے دودھ کے حوالے سے آگاہی کو مزید عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکی

متعلقہ عنوان :