(کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ امان اللہ کو 4افغان شہریوں سمیت گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ امان اللہ کو 4افغان شہریوں سمیت گرفتار کر کرکے ان کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کوئٹہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ امان اللہ کو چار افغان شہریوں سمیت گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر نجیب اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ افغان شہری تاج علی کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوئے، جب کہ اس کے موبائل سے افغان تذکرہ بھی ملا ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تاج علی نے جعل سازی سے پاکستانی دستاویزات حاصل کر رکھی تھیں ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر افغان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :