ٰڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

منگل 16 ستمبر 2025 20:45

Tکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، تمام سب ڈویژنز کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل)اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم کے مختلف انتظامی و تعلیمی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں سیل شدہ افغان اسکولوں کی صورتحال، کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہوں کے مسائل، نان فنکشنل اور فنکشنل اسکولوں کی رپورٹ، اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر کہ غیر حاضر سٹاف کی تنخواہوں کی کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ مسلسل غیر حاضری پر متعلقہ افراد کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری اور تدریسی معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ اس کے فروغ اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کے دورے باقاعدگی سے کیے جائیں اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور اساتذہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ سسٹم مزید مو ثر بنایا جائے گا

متعلقہ عنوان :