حضور خاتم النبیینؐ کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے،علامہ ذوالفقار شاہ

اسوہٴ حسنہ میںزندگی کے ہر شعبہ کیلئے رہنما ئی ہے ،سید رفیق شاہ و دیگرکا حنفیہ مسجد برنس روڈ میں سالانہ محفل میلاد سے خطاب

منگل 16 ستمبر 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)جما عت اہلسنّت کراچی حلقہ برنس روڈ کے زیر اہتمام حنفیہ مسجد کورٹ روڈ پر سالانہ محفل میلاد میں علامہ ذوالفقار شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور خاتم النبیینؐ کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں محافل میلاد کا انعقاد جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی ،عدل و انصاف ،احترام انسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے ۔

محفل میں جما عت اھلسنّت کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان میلاد منائیںاور نبی کریمؐ کی سیرت اپنائیںیہی اطاعت کا نام ہے۔ محبت رسول اپر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھاکر دین کی دعوت و تبلیغ کا فر وغ اور معاشر ے کی اصلاح ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حضور کے اسوہٴ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے ۔

محفل میںعلاشوکت حسین سیالوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی،علامہ وزیر علی نقشبندی،قاری محمد علی ، عبد اللہ میمن،احمد واڈی والا،جنید قادری،مدنی رضا ،بلال ارباب،عمیر قادری،شیر علی اور کثیر تعداد میں اہل محلہ بھی شریک تھے نیز حافظ طاہر قادری ،حافظ بلال قادری و دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔