نسٹ یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ داخلوں کی 11ویں میرٹ لسٹ جاری

منگل 16 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے انڈرگریجویٹ پروگرامز (NET اور ACT/SAT) کے لئے 2025 کے سیشن کی 11ویں میرٹ لسٹ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

داخلہ کے خواہشمند امیدوار نسٹ کی آفیشل ویب سائٹ ugadmissions.nust.edu.pk پر میرٹ لسٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کرانے والے امیدواروں کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :