حکومت جاپان کا بین الاقوامی طلباکیلئے ایشیا پیسفک یونیورسٹی میں مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

منگل 16 ستمبر 2025 22:40

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی (MEXT) نے بین الاقوامی طلباء کے لیے ایشیا پیسفک یونیورسٹی (APU) میں ماسٹرز ڈگری پروگرام کے سلسلے میں مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو مکمل داخلہ اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سالانہ 11,796 امریکی ڈالر وظیفہ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ، سفری اخراجات، کتابیں، تعلیمی مواد اور طبی بیمہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

درخواست دینے کے اہل امیدواروں میں وہ طلبا شامل ہیں جو MEXT کے نامزد کردہ ممالک کے شہری ہوں، جن کی عمر 2 اپریل 1991 یا اس کے بعد کی ہو اور جنہوں نے اپنی حالیہ یونیورسٹی تعلیم میں کم از کم 2.30 جی پی اے حاصل کیا ہو۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ منتخب طلبا کو ستمبر 2026 میں جاپان پہنچنا ہوگا۔ مزید یہ کہ امیدواروں کے پاس "طالبعلم" کا ویزہ ہونا ضروری ہوگا اور انگریزی زبان کا امتحان 24 مارچ 2024 یا اس کے بعد کا پاس کیا ہوا ہونا چاہیے۔درخواست کا عمل آن لائن ہوگا اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار APU کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔