Live Updates

جس کے باعث بلدیاتی دفاتر مکمل طور پر بند رہے اور شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا

منگل 16 ستمبر 2025 23:30

Sقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین کا احتجاج، دفاتر بند، شہر میں گندگی کے ڈھیر، میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا، احتجاجی دھرنا میونسپل دفتر کے سامنے دیا گیا، جس کے باعث بلدیاتی دفاتر مکمل طور پر بند رہے اور شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، مظاہرے میں شریک ملازمین نے کہا کہ بارہا یاد دہانیوں کے باوجود محکمہ خزانہ نے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا، جس سے ان کے گھریلو حالات شدید متاثر ہو رہے ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک تمام واجب الادا تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، صفائی اور دیگر بلدیاتی خدمات مکمل بند رہیں گی، احتجاج کے باعث شہر کی گلیوں، بازاروں اور چوراہوں پر کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے بدبو، مکھیوں اور آلودگی کے سبب شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، ملازمین نے ایپکا، گرینڈ الائنس اور دیگر یونینز سے یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اوتھل کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کی علامت ہی
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات