سڑک روغانی روڈ کی تعمیر کاکام پچھلی7سال سے تعطل کا شکار ہونے سے راہگیروں مسافروں قریبی آبادیوں کے مکینوں دکانداروں کی زندگیاں عذاب بن گئیں ہیں

منگل 16 ستمبر 2025 23:30

]چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گنجان آباد چمن شہر کو ماسٹر پلان کیڈٹ کالج سمیت درجنوں گاؤں دیہاتوں سے ملانے والی اہم سڑک روغانی روڈ کی تعمیر کاکام پچھلی7سال سے تعطل کا شکار ہونے سے راہگیروں مسافروں قریبی آبادیوں کے مکینوں دکانداروں کی زندگیاں عذاب بن گئیں ہیں۔

پشتونخوامیپ چمن پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ کرپٹ ٹھیکیدار کو فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے ۔ متبادل کچے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے گرد و غبار اڑنے سے قریبی آبادیاں شدید متاثر ہیں کام کی رفتار سست روی کا شکار ہونے سے اہم نوعیت کا عوامی فلاحی منصوبہ اپنی اہمیت و افادیت کھورہا ہے حال ہی میں روغانی روڈ جوکہ چمن شہر کو ماسٹر پلان کیڈٹ کالج نواحی مضافاتی اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں گاؤں سے ملانے والی اہم شاہراہ ہے روغانی روڈ کاز ویز پر متعدد مقامات پر رابطہ پلوں کی تعمیر سست روی تو کہیں تعطل کا شکار ہے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی والی میٹریل خاص کر بجری کو مٹی کے ڈھیر پر ڈال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص میٹرل سے کام لیا جارہا ہے۔ تو سڑک کی مضبوطی پائیداری کی ضمانت سوالیہ نشان بن جائے گی۔ اور ساتھ میں ڈائیورشن یعنی متبادل کچے راستے پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے سارا سارا دن دھول مٹی اڑتی رہتی ہے جس سے آس پاس کی قریبی آبادیوں کے مکین راہگیروں مسافروں دکانداروں کو اذیتناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑرہا ہے متعدد مقامات پر روڈ کی تعمیر کاکام سست روی کا شکار ہونے اور گرد و غبار سے راہگیروں مکینوں کا برا حال ہے۔

شاہراہ پر کاز ویز پر کئی مقامات پر رابطہ پلوں کی تعمیر بھی شروع نہیں کی جاسکیں ہیں متعلقہ محکمے کی جانب سے مختلف مقامات پر سڑک کی تعمیر شروع کی گئی تھی مگر کئی ہفتے گزرجانے کے باوجود سڑک کی تعمیر کاکام مکمل نہ ہوسکا ٹریفک کی روانی شدید متاثر گاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی ہیں ہیوی اور لائٹ ٹریفک متبادل کچے راستوں میں ڈائیورٹ گرد و غبار سے قریبی آبادیاں شدید متاثر ہیں پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے دھول مٹی سے آس پاس کے مکین دکاندار ذہنی اذیت سے دوچار ہیں راہگیروں مکینوں کا آنکھوں جلد دمے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

تاخیر کے باعث اہم نوعیت کا عوامی فلاحی منصوبہ اپنی اہمیت و افادیت کھورہا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمے کے ذمہ دار سے باز پرس کرکے عوام کے خون پسینہ کے ٹیکسوں سے خرچ ہونے والا پیسہ ضائع ہونے سے بچا کر اہم نوعیت کی عوامی فلاحی منصوبے کی اہمیت و افادیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائی

متعلقہ عنوان :