بعض فنکار شہرت حاصل کرنے کے لیے مقبول اداکاروں پر تنقید کر تے ہیں ، اورنگزیب لغاری

بدھ 17 ستمبر 2025 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے بعض فنکاروں کی جانب سے ماہرہ خان پر کی جانے والی تنقید پرردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند فنکار صرف شہرت حاصل کرنے اور خبروں میں رہنے کے لیے مقبول اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض فنکاروں کی جانب سے ماہرہ خان کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے، کیونکہ ماہرہ ایک خوبصورت، محنتی اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جن سے دوسروں کو سیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان پر انگلی اٹھاتے ہیں وہ کبھی ان کے مقام تک نہیں پہنچ سکتے۔اورنگزیب لغاری نےکہا کہ ایک فنکار کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس کے باوجود ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانا قابلِ افسوس عمل ہے۔