احد رضا میر اور مایا علی کے ڈرامہ سیریل کے نام ’’ایک محبت اور‘‘ رکھ دیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اداکار احد رضا میر اور مایا علی کے ڈرامہ سیریل کے نام کا اعلان کر دیا گیا،جس کا نام ’’ایک محبت اور‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیہ ممتاز،نور الحسن ،یوسف بشیر قریشی (وائے بی کیو) اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی مصنفہ فائزہ افتخار ہیں اور ہدایت کار فاروق رند اور پروڈیوسر تحریم چوہدری ہیں۔ یہ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :