سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے زیر اہتمام کوٹلی بہرام ہائی سکول میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لیکچر

بدھ 17 ستمبر 2025 11:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے زیر اہتمام کوٹلی بہرام ہائی سکول میں طلبہ کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لیکچر دیا گیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج ڈاکٹر شفقت رسول نے کوٹلی بہرام ہائی سکول سیالکوٹ میں طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر طالب علم کی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سڑک پر محفوظ رہنے، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، کم عمری میں ڈرائیونگ سے اجتناب اور سگنلز و نشانات کی مکمل پابندی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ لیکچر میں یہ بھی باور کرایا گیا کہ یہ قوانین نہ صرف طلبہ کی اپنی حفاظت کے لئے ہیں بلکہ سیالکوٹ میں معاشرتی تحفظ کے لئے بھی ضروری ہیں۔اختتام پر طلبہ میں روڈ سیفٹی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :