روس آئندہ سال بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا

بدھ 17 ستمبر 2025 12:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)روس آئندہ سال بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا ۔روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ روس آئندہ سال 26 تا 29 مئی 2026 کے درمیان ایک بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سکیورٹی فورم کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان انہوں نے عراقی صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ روسی فیڈریشن کے صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اگلے سال سب سے بڑے اور اہم سیکیورٹی فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جو عالمی سطح پر سکیورٹی تعاون میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :