نوشہرہ ورکاں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔اولکھ بھائیکے نہر پل پر پولیس ناکہ کے دوران چیکنگ پر اولکھ بھائیکے کے رہائشی عثمان علی کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ جامع تلاشی کے دوران ملزم سے 1480 گرام چرس اور ایک ناجائز پسٹل برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر ہی اسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم خود بھی پیتا اور فروخت کرنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔دوسری کارروائی میں نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پر گشت کے دوران قیصر اقبال کو مشکوک جان کر قابو کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا۔ نواحی گاؤں لویرے کے رہائشی قیصر اقبال کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او ضیافت باٹھ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلائی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :