سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی وقار ستی کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 17 ستمبر 2025 17:04

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا  سینئر صحافی وقار ستی کی  جلد صحتیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( آر آئی یو جے )کے سابق صدر وقار ستی کی علالت پر ان کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے وقار ستی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ان کی صحافت کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وقار ستی جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں گے۔\932